اذان کے وقت بیت الخلاء جانا۔

سوال : مسجد میں جب اذان ہورہی ہو اس وقت بیت الخلاء جاسکتے ہیں؟؟ الجواب باسم ملھم الصواب بہتریہی ہے کہ اذان کے دوران بیت الخلاء نہ جائیں اور باہر رہ کر اذان سنیں اور اس کا جواب دیں، تاہم ایسا کرنا ممنوع یا ناجائز نہیں ، بالخصوص اس وقت جب کہ تقاضا شدید نوعیت مزید پڑھیں

ناپاکی کی حالت میں آیت شفاء اور آیات سکینہ پڑھنا

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا نا پاکی کی حالت میں آیت شفاء اور آیات سکینہ دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں؟ الجواب باسم ملھم الصواب وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! واضح رہے جو آیات دعا کے یا حمد وثناء کے مضمون پر مشتمل ہوں انہیں ناپاکی کی حالت میں دعا یا حمد مزید پڑھیں

آنکھ میں میل کے ساتھ نماز

سوال:فجر کی نماز پڑھنے کے بعد دیکھا کہ آنکھ میں ہلکی سی میل تھی تو کیا نماز دہرانا ہوگی؟ تنقیح:کیا میل آنکھ کے کنارے پہ تھی اور جم گئی تھی جہاں وضو میں پانی پہنچانا ضروری ہے ؟ جواب تنقیح : اندرونی حصے میں الجواب باسم ملہم الصواب واضح رہے کہ وضو کے دوران آنکھ مزید پڑھیں

حمل کے دوران وقفے وقفے سے خون آنے کا حکم

سوال: حمل کے دوران اگر وقفے وقفےکے دنوں سے spotting ہو تو نماز ہو سکتی ہے؟اور spotting کے بعد نماز کے لئے غسل کرنا لازم ہے ؟برائے مہربانی رہنمائی کریں۔ الجواب باسم ملهم الصواب! واضح رہے کہ حمل کے زمانہ میں حیض نہیں آتا ،لہٰذا وقفہ وقفہ سے خون آنا یہ حیض نہیں ہے،اس لیے مزید پڑھیں

عادت طہر

سوال: مجھے اکثر استحاضہ کا مسئلہ رہتا ہے، ڈاکٹر نے علاج کے لئیے مجھے حیض کے چوتھے دن سے مانع حمل دوا شروع کرنے کو دی جس کی وجہ سے چوتھے دن طہر شروع ہوا جو کہ دوا کے روکنے پر یعنی 21 دن بعد ختم ہوا۔ کیا اب میرا طہر پچھلی عادت کے مطابق مزید پڑھیں

پیشاب کی نجاست کو پانی سے دھونا کافی ہے یا صابن لگانا ضروری ہے؟

سوال : میرا سوال ہے کہ اگر دو سالہ بچہ جسم کے کسی حصے پہ پیشاب کردے تو پانی سے دھونے سے پاکی حاصل ہو جائےگی یا صابن سے دھونا لازم ہے ؟ الجواب باسم ملھم الصواب مذکورہ صورت میں صرف پانی کے استعمال سے سے پاکی حاصل ہوجائے گی، صابن کا استعمال ضروری نہیں، مزید پڑھیں

لیکوریا کے خروج کا وہم ہو تو وضو کا حکم

سوال : مجھے کافی سالوں سے لیکوریا کی بیماری تھی، علاج کے بعد الحمداللہ اب یہ بیماری ختم ہوگئی ہے لیکن کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے (جو کہ میرا وہم ہے) کہ کچھ گیلا پن ہے، ڈسچارج جیسا) تو میں دوبارہ وضو کروں؟ اور اگر وضو ہو اور میں ہاتھ سے چیک کروں، تھوڑا مزید پڑھیں

حیض نہ آنے کی صورت میں عدتِ طلاق

سوال: میری بہن جن کی عمر 45 سال ہے، ان کو جمعہ کے دن بمطابق 23 ستمبر 2022, 26 صفر 1444ھ کو طلاق ہوئی تو ان کی عدت کا حساب کس طرح لگایا جائے گا؛ کیونکہ ان کو بلوغت سے ہی حیض پابندی سے نہیں آتا، کئی کئی مہینوں کا وقفہ آجاتا ہے، کافی علاج مزید پڑھیں

یورین بیگ،کینولا اور آکسیجن والے مریض کے لیے تیمم کا حکم

سوال: ایک بیاسی سالہ خاتون کو ہسپتال میں پیشاب کی تھیلی ،کینولا اور آکسیجن لگی ہوئی ہے، کیا انہیں تیمم کروا کر نماز پڑھوا سکتے ہیں ؟ الجواب باسم ملھم الصواب صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی دوسرا شخص وضو کرواسکتا ہے اوربیماری بڑھنے کا اندیشہ بھی نہیں تو پھر وضو ہی کروایا جائے،بصورت دیگر تیمم مزید پڑھیں

وضو کے بعد ناپاک بستر پر بیٹھنا

سوال:اگر بستر پر زیادہ مقدار میں شیر خوار چھوٹے بچوں کا پیشاب خشک ہو گیا ہو تو اس بستر پر وضو کرنے کے بعد بیٹھ سکتے ہیں اور کپڑے ناپاک تو نہیں ہونگے اور کیا اسی وضو سے نماز ادا کر سکتے ہیں ؟ الجواب باسم ملہم بالصواب اگر بستر پر نجاست خشک ہوجائے اور مزید پڑھیں