سورۃ البقرۃ میں اہمیت صلوۃ

تمام نماز یں اہتمام سے پڑھنی چاہییں۔خصوصا عصر کی نماز کا زیادہ اہتمام ہوناچاہیے۔{حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى [البقرة: 238] نمازمیں قیام فرض ہے۔نمازخشوع خضوع والی ہونی چاہیے۔{وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ}[البقرة: 238] کسی حالت میں معاف نہیں،جنگ کی حالت میں بھی امکانی حد تک نماز کا اہتمام کرنا چاہیے،کھڑے کھڑے یاسواری پر اشارے سے نماز پڑھ مزید پڑھیں

سورۃ البقرۃ میں اللہ کی مددلینےکانسخہ

اللہ کی مدد کے حصول کے لیے صبراور نماز بہترین نسخہ ہے۔کوئی بھی پریشانی ہو خلوص دل کے ساتھ نماز پڑھ کراللہ تعالی سے مانگیں، اللہ تعالی پر یقین رکھیں وہ ضرور حاجت پوری کریں گے۔ {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ} [البقرة: 153]

سورۃ البقرہ میں تحویل قبلہ کی حکمتیں

تحویل قبلہ کی حکمتیں: اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے اس حکم کی حکمتیں بھی آشکار کی ہیں ۔فرمایاکہ بیت اللہ افضل ہے بیت المقدس سے ، بیت اللہ کو قبلہ بناکر اللہ تعالی امت محمدیہ کاکمال ظاہر کرناچاہتے ہیں۔{ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا} [البقرة: 143] مزید پڑھیں

نماز سے متعلق ہدایات واحکام

تحویل قبلہ ،اعتراضات کا جواب: اللہ تعالی نے پہلے بیت اللہ کو قبلہ مقرر فرمایا پھرآپﷺ کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد 16، 17 ماہ کے لیے بیت المقدس کو قبلہ قرار دیا گیا،اس کے بعد نبی پاکﷺ کی شدید خواہش اوردعاؤں کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نےدوبارہ کعبہ کو قبلہ بنانے کا حکم مزید پڑھیں

اہل علم کے لیے ہدایات

1۔فضول سوال نہیں کرنا چاہیے۔ 2۔اگر کسی صاحب ِعلم سے غیر ضروری سوال کیا جائےتو مصلحت سمجھتے ہوئےاس کو چاہیے کہ وہ سائل کوایسا جواب دے جس میں اس کا فائدہ ہو۔ {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ} [البقرة: 189] 3۔ہر کام کو اس کے مہذب طریقے سے کرنا چاہیے۔علم یا کوئی فن مزید پڑھیں

سورۃ البقرہ میں توحید باری تعالیٰ ورسالت کا ذکر

توحید باری تعالی: والھکم الہ واحد لا الہ الا ھوالرحمن الرحیم ،اس آیت کی فضیلت یہ وارد ہوئی ہے کہ اس میں اسم اعظم کا کچھ حصہ موجود ہے۔ یہ آیت اور اس کے بعد کی آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ ہی عبادت کے لائق ہیں، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ اللہ مزید پڑھیں

عقائد

وجود باری تعالی : ایک یورپین تحقیق کے مطابق کالج میں پڑھنے والے 34 فیصد طلبہ منکر خدا ہوجاتے ہیں ۔وجہ یہ ہے کہ طلبہ کو قدرت کے قوانین تو بتائے جاتے ہیں لیکن ان قوانین کو ہی خالق قرار دے دیاجاتا ہے ،ان قوانین کے خالق سے جان بوجھ کر مذہب سےچھڑانے کے لیےغفلت مزید پڑھیں

پارہ سیقول

دوسرے پارہ کےشروع میں سمت قبلہ کےاحکام بیان کیے گئے ہیں اس کےبعدمسلمانوں کی انفرادی اوراجتماعی زندگی کی تنظیم کے لیے بہت سے احکام بیان فرمائے گئے ہیں جن میں عبادت سےلےکر معاشرت ،خاندانی امور اور حکمرانی سے متعلق بہت سے مسائل داخل ہیں۔گویا اس پارے میں احکام کی ایک طویل فہرست موجود ہے، چندواقعات مزید پڑھیں

انسان کا ارتقاء

انسان کی اصل انسان ہی ہے۔ بندر، یا اور کوئی مخلوق نہیں۔ارتقاء انسان کے افکارمیں ہواہے،خود حیات میں نہیں۔{وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ } [البقرة: 30]

سورۃ البقرۃ میں سائنسی انکشافات

کائنات کی تخلیق: کائنات خود سے نہیں ہے، بلکہ اس کا ایک خالق ہے،جس نے چھ دنوں میں اس کائنات اور اس کےتمام تر قوانین کی تخلیق کی ہے۔ چھ دن سے اِس جہاں کے نہیں ،بلکہ اللہ تعالی کے ہاں کے چھ دن مراد ہیں۔ تخلیق کائنات کے بعد وہ عرش پر مستوی ہےاور مزید پڑھیں