سورۃ آل عمران میں نصائح وعبر

اس سورت میں یہ نصائح کی گئیں ہیں: 1-ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام انبیاء و رسل اور تمام آسمانی کتابوں سے احترام اور عقیدت کا تعلق رکھے۔ 2- جو آیات و احادیث ایسی ہیں جن کے معنی تک انسانی عقلوں کی رسائی نہیں ان کی کھوج میں نہیں لگناچاہیے، نہ زیادہ مزید پڑھیں

سورۃ آل عمران میں امراض یہود کاذکر

•اس سورت میں مختلف مقامات پر یہودیوں کی ان بیماریوں کا تذکرہ ہواہے: •یہودی محض تعصب اور حسد کی وجہ سے حق کا انکار کر بیٹھتے ہیں۔{وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ} •یہودی اﷲ تعالیٰ اور انبیائے کرام کے گستاخ ہوتے ہیں۔{إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ مزید پڑھیں

سورۃ آل عمران میں مسیحی عقائد کی تردید

اس سورت کی ابتدائی تراسی آیات گویا آدھی سورت نجران کے عیسائیوں کے بارے میں نازل ہوئی جو ۹ھ میں اپنے عیسائی عقائد اور اسلام کے بارے میں مناظرہ کرنے آئے تھے۔ قرآن کریم نے نہایت مضبوط دلائل کے ساتھ ان کے عقائد کی تردید فرمائی، حضرت عیسی علیہ السلام کی درست پوزیشن واضح کیا۔ مزید پڑھیں

سورۃ آل عمران کا زمانہ نزول تعداد آیات اورمرکزی موضوع

اعداد وشمار: مصحف کی ترتیب کے لحاظ سےتیسری اور نزول کی ترتیب کے لحاظ سے 89ویں سورت ہے۔اس سورت میں 20رکوع،200آیات ہیں۔سورت 3503کلمات اور14605 حروف پر مشتمل ہے۔ زمانہ نزول: یہ مدنی سورت ہے۔اس کے متعدد نام ہیں:طیبہ،امان،کنز،مجادلۃ،استغفاروغیرہ تفسير الألوسي = روح المعاني (2/ 71) «وهي مائتا آية» أخرج ابن الضريس، والنحاس، والبيهقي من طرق مزید پڑھیں

سورۃا لبقرۃ کی آخری دو آیات کی فضیلت

1۔ جس گھر میں سورہ بقرہ کی آخری دوآیات تین رات پڑھی جائیں توایسانہیں ہوسکتاکہ شیطان اس کے قریب آسکے ۔ رواہ البغوی۔ 2۔ جوشخص عشاء کی نمازکے بعد سورہ بقرہ کی آخری دوآیات پڑھ لے گا تہجد کی نماز کی جگہ یہ اس کےلیے کافی ہوں گی ۔اخرجہ ابن عدی فی الکامل 3۔یہ آیات مزید پڑھیں

سورۃالبقرۃ میں مالی معاملات کا ذکر

مالی معاملات: 1۔جب بھی کوئی ادھار معاملہ ہو تولکھت پڑھت بھی ہونی چاہیے اور گواہ بھی مقرر کرلینے چاہییں؛تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔{ إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: 282] عصرحاضر میں اکثردھوکے اسی وجہ سے ہوتے ہیں کہ مسلمان نہ لکھت پڑھت کا اہتمام کرتے ہیں نہ کسی کومعاملہ کاگواہ بناتے ہیں۔ مزید پڑھیں

سورۃ البقرۃ میں ذکر کردہ واقعات

1۔بادشاہ نمرود خود کو خدا کہتا تھا۔ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ میرا خدا زندگی اور موت کا مالک ہے۔نمرود نے جواب میں ایک بے قصور شخص کو قتل کروادیا اور موت کی سزا پانے والے مجرم کو رہا کردیا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب دیکھا کہ یہ خر دماغ اور بدعقل ہے مزید پڑھیں

آیۃ الکرسی کی فضیلت

1۔جوشخص ہرفرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا جنت اور اس کے بیچ موت کے علاوہ کوئی چیز حائل نہیں۔ 2۔رات کو سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لینے سےاس کے اور اس کے ہمسایوں کے گھروں کی حفاظت رہتی ہے۔ مفہوم: آیۃ الکرسی کامفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ سے ہیں ہمیشہ رہیں مزید پڑھیں

تلک الرسل

تیسرے پارے کا وہ حصہ جو سورہ بقرہ میں شامل ہے ، اس میں چند عقائد واحکام ، تین واقعات اور چار مثالیں ذکر کی گئی ہیں، دوآیات فضائل والی بھی اس میں موجود ہیں۔ شروع کی آیات میں کہاگیا ہے کہ انبیائے کرام کے درمیان آپس میں فرق مراتب ہیں{تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى مزید پڑھیں

حدودوقصاص ( سورۃ البقرۃ )

1۔قتل ِعمد کی سزا قصاص ہے۔ { يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ} [البقرة: 178] 2۔آزاد آزاد کو قتل کرے یا غلام آزاد کو قتل کرےیا آزاد غلام کو قتل کرے،عورت عورت کو قتل کرے یا مرد عورت کو قتل کرےیاعورت مرد کو قتل کرے ،کافر ذمی کو قتل کرے یا ذمی کافر مسلمان کو مزید پڑھیں