خواب میں امامت کروانا

امام: امامت کرواتے دیکھا تو عزت و سرداری حاصل ہوگی۔ دیکھا کہ لوگوں نے امامت کے لیے آگے کیا ہے تو شہرت حاصل ہوگی۔ عہدہ و منصب ملے گا۔ مناسبت ظاہر ہے۔

خواب میں الارم بجتےدیکھنا

الارم: گھڑی، موبائل کا الارم بجتے دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ صاحب خواب ذمہ داری کا احساس رکھنے والا شخص ہے۔ اگر خطرے کا الارم بجتے دیکھا تو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آگے خطرہ ہے۔ متنبہ ہوجائے۔

خواب میں الائچی دیکھنا

الائچی: الائچی خوشبودار چیز ہے۔ اطباء کے مطابق الائچی قوت بخش شے ہے۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو خوشبودار چیزیں مرغوب تھیں۔ ان سب مناسبتوں سے الائچی کی تعبیر اچھی دی جائے گی۔ چنانچہ خواب میں اس کا دیکھنا سکون و راحت اور قوت کا باعث ہوگا۔

خواب میں اصحاب صفہ کو دیکھنا

اصحاب صفہ: اصحاب صفہ سے ملاقات یا ان کو خواب میں دیکھنا علمی مشغولیت اور علمی کام کے لیے مقبولیت کی طرف اشارہ ہوا اصحاب صفہ کی مناسبت علم ہی سے ہے۔

خواب میں مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کو دیکھنا

اشرف علی تھانوی: خواب میں مولانا اشرف علی تھانوی کو دیکھنا اچھا ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اﷲ کو ہر فن سے مناسبت تھی۔ اس لیے اگر صاحب خواب کا تعلق تصوف اور خانقاہ سے ہے تو تصوف میں ترقی ہوگی۔ فقہ و فتوی سے تعلق ہے تو فقہ و افتاء میں ترقی ہوگی۔ غرض جس مزید پڑھیں

خواب میں اشرافیہ دیکھنا

اشرافیہ: بڑوں سے تعلقات مفید ہوتے ہیں۔ اس لیے خواب میں اشرافیہ کو دیکھنا یا ان سے ملاقات کرنا اچھا ہے۔ لیکن کوئی غلط چیز ہوتے دیکھے تو اچھا نہیں۔

خواب میں اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنا

اسرافیل: حضرت اسرافیل علیہ السلام معزز اور جاہ و جلال والے فرشتوں میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ قیامت کا صور بھی آپ پھونکیں گے۔ اس لیے انہیں مناسبتوں سے خواب کی تعبیر ہوگی۔ اگر صور پھونکتے ہوئے دیکھا تو فتنے، خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ صور نہیں پھونک رہے بلکہ خوش روی سے مزید پڑھیں

خواب میں استواء علی العرش کی بحث کرتے ہوئے دیکھنا

استواء علی العرش: خواب میں استواء علی العرش کی بحث کرتے ہوئے دیکھا تو اگر اہل سنت و الجماعۃ کا مسلک بیان کرتے ہوئے دیکھا تو اچھا ہے۔ ہدایت اور حق پر ہونے کی دلیل ہے اور اگر باطل مذہب بیان کرتے ہوئے دیکھا تو گمراہی کا خطرہ ہے۔ اپنی اصلاح کرے۔

خواب میں استغفار پڑھتے ہوئے دیکھنا

استغفار: خواب میں توبہ و استغفار کرنا اچھا ہے۔ گناہوں سے معافی ملنے اور عذاب سے بچنے کی طرف اشارہ ہے۔ مال و اولاد میں ترقی ہوگی۔ فرزند پیدا ہوگا ۔ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ  (سورۃ الانفال 23)  إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ( سورۃ نوح )